25 اگست 2014 - 19:26
غزہ میں نائب وزیر قانون کے گھر پر صہیونی حملہ

صیہونی حکومت نے غزہ پر جارحیت جاری رکھتے ہوئے حماس کے نائب وزیر قانون کی رہائش گاہ کو میزائیلوں کا نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حماس کی وزارت قانون کے ایک عھدیدار نے کہا کہ صیہونی طیاروں نے غزہ کے شمالی شہر جبالیا میں عمر البرش کے گھر پر حملے کئے ہیں۔ اس سے قبل صیہونی طیاروں نے تحریک حماس کی فوجی شاخ کے کمانڈر محمد ضیف کے گھر پر حملہ کیا تھا جس میں ان کی اھلیہ اور بچے کی شہادت ہوگئي۔ واضح رہے ٹارگٹ کلنگ قدس کی غاصب حکومت کی ہمیشہ کی پالیسی رہی ہے اور صیہونی حکام نے حماس کے رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ پر عمل پیرا رہنے کا مطالبہ کیا جس سے اس حکومت کی درندگي واضح ہوجاتی ہے۔

.......

/169